موبائل فون پر فی سیٹ 200 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

Ishaq Dar Metting

Ishaq Dar Metting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اب موبائل فون کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ فی سیٹ پر 200 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں انڈر انوائسینگ کے عنصر سے بچنے کیلئے موبائل فون سیٹز پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کیلئے درآمدی اسٹیل پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نجی بجلی گھروں کیلئے 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی مزید 3 سال تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ایل این جی کی تقسیم کیلئے کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں تک پائپ لائن بچھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔