اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں ابھی تک صرف پچاس فیصد موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہو سکی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے 26 فروری تک دس کروڑ سموں کی تصدیق ضروری تھی لیکن پچیس فروری تک صرف چار کروڑ شناختی کارڈز پر پانچ کروڑ تین لاکھ سمز کی ہی تصدیق کی جا سکی ہے۔
اس دوران لاوارث پائی جانے والی ساٹھ لاکھ سمز کو بلاک کیا گیا ہے۔ تین یا تین سے کم موبائل فون سمز رکھنے والوں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ پہلے ہی بیس اپریل مقرر کی گئی ہے۔