اسلام آباد (جیوڈیسک) موبائل فون چور ہوں گے خوار ۔ کیپیٹل یونیورسٹی کے طلبا نے کھوجی سافٹ ویئر کر لیا تیار۔
چوروں کے ہاتھ میں فون کو آف یا آن کرنے کا دکھا سکتا ہے چمتکار۔ یہی نہیں کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے دو طالبعملوں کے تیار کردہ سافٹ ویئر سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ گم یا چوری ہونے والا موبائل کہاں ہے اور کون سی سم ڈالی گئی ہے۔ سافٹ ویئر سے فون کا الارم بھی بجایا سکتا ہے۔
کھوجی سافٹ ویئر کے موجد اس میں ایسا نظام نصب کرنا چاہتے ہیں کہ ایک بٹن دبایا جائے اور موبائل چوری کی پولیس تک اطلاع پہنچ جائے۔
کسٹ یونیورسٹی کے طلبا کا یہ کمال سافٹ ویئر موبائل چوری کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔