اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی زیر صدارت پی ٹی اے کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک سات کروڑ سموں کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ دو کروڑ غیر رجسٹرڈ سمیں بند کردی گئی ہیں۔
اجلاس میں موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 15 مئی کے بعد غیر تصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیر رجسٹرڈ سم کے استعمال پر متعلقہ کمپنی کیخلاف کارروائی ہو گی۔ ملک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔