موبائل سمز کی بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے لیے 17 دن کی مہلت رہ گئی

Biometric Verification

Biometric Verification

اسلام آباد (جیوڈیسک) موبائل سمز کی بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے لیے 17 دن کی مہلت باقی رہ گئی۔ 12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حکام کے مطابق اب تک مجموعی طورپر 5 کروڑ 76 لاکھ سموں کی بایومیٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 80 لاکھ سمز کی ویری فیکیشن تاحال باقی ہے

اس کے علاوہ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ سمز بلاک بھی کی جاچکی ہیںپی ٹی اے کا کہنا ہے12 اپریل موبائل سموں کی تصدیق کا آخری دن ہے جس کے بعد تمام تر غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا جائے گا۔