لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فونز کی سمز تصدیق کے لیے عائد ٹیکس کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی سمز کی تصدیق کے لیے 10 روپے ٹیکس عائد کر رکھا ہے حالانکہ یہ کام موبائل فون کمپنیوں کا ہے لیکن موبائل فونز کمپنیز اپنی نااہلی صارفین پر ڈال رہی ہیں لہذا ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے عدالت نے درخواست گزار کو پی ٹی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔