ایزی لوڈ مشکل ہوگیا۔ نئے ٹیکسز کی مد میں سو روپے کے چارج پر ساڑھے اکتالیس روپے ٹیکس کی نذر ہو جائیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا۔
ابتدائے حکومت ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ نئی حکومت نے ملکی معیشت کے خسارے کا سدباب کرنے کے لئے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا اچھوتا نسخہ تراش لیا۔ موبائل فون صارفین اب کال کرنے کے بجائے ایس ایم ایس پر ہی اکتفا کریں گے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کو دس فیص بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا ہے۔
یکم جولائی سے سو روپے کے بیلنس حاصل کرنے میں چونتیس روپے پچاس پیسے ودہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کاٹ لئے جائیں گے۔ جبکہ سروس پروائڈرز موبائل کمپنیان خدمات کے عوض سات فیصد چاجز وصول کریں گی۔ اس طرح صارف کے پاس صرف اٹھاون روپے پچاس پیسے کا بیلنس رہ جائے گا۔