ماڈل 1936 سپورٹس کار بینٹلے 15 لاکھ پاونڈ میں فروخت

Sports Car

Sports Car

لندن (جیوڈیسک) برطانوی سپورٹس کار بینٹلے لاگونڈا کا ماڈل ایل جی پینتالیس آر کو اس کے موجد ڈبلیو او بینٹلے نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ دو سیٹوں والی کار نہایت اچھی حالت میں ہے اور آج بھی سڑک پر دوڑتی ہے۔

اس کی نمبر پلیٹ بھی اس وقت کی ہی بنی ہے اور اصل حالت میں ہے۔ دو سیٹوں والی کار سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ کار نے پہلی بار انیس سو سینتیس میں لے مائنز ریس میں حصہ لیا تھا۔