ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ مل گیا

Ayyan

Ayyan

راولپنڈی (جیوڈیسک) کسٹم عدالت نے شخصی ضمانت کے کاغذات اور 20 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کے بعد پاسپورٹ ماڈل گرل ایان علی کے حوالے کردیا ہے۔

پاسپورٹ ملنے پر ایان علی نے خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے عدلیہ اور میڈیا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتی ہوںامید ہے کہ انصاف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ مل جس کی خوشی ہے،انشااللہ کرنسی اسمگلنگ کیس بھی جیتوں گی ۔

عدالت نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے شخصی ضمانت کے کاغذات اور 20لاکھ کے مچلکے منظور کرلئے ہیں،انہوں نے شخصی ضمانت کیلئے دس لاکھ روپے بھی جمع کرادئیے ہیں۔