لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں قتل ہونیوالی ماڈل اریبہ عرف عبیرہ کی میت قبر کشائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ، جسے وہ تدفین کے لیے سیالکوٹ لے گئے۔
ماڈل اریبہ عرف عبیرہ کی لاش تیرہ جنوری کو لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کے بس سٹینڈ میں ایک بیگ سے ملی تھی ۔ شناخت نہ ہونے پر اسے امانتاٍ میانی صاحب قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔ مقتولہ کی شناخت ہونے کے بعد اس کے قاتل پکڑے گئے تو اریبہ کے اہل خانہ نے عدالت سے استدعا کی کہ قبر کشائی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اریبہ کو سیالکوٹ میں آبائی قبرستان میں دفنا سکیں۔
عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ماڈل اریبہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش شناخت کیلئے ورثا کے حوالے کر دی گئی جسے لیکر وہ سیالکوٹ روانہ ہو گئے ہیں۔