راولپنڈی (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا۔
ماڈل ایان علی کو کسٹم جج چودھری ممتاز کی تبدیلی کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
آیان علی نے عدالت میں پیش ہو کر جج کو شکایت کی کہ جیل میں صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے الرجی ہوگئی ہے اور دوا بھی نہیں ملتی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو دوا دی جائے گی۔
عدالت نے جیل حکام کو آیان علی کو ادوایات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماڈل آیان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اپریل تک توسیع کر دی ۔ماڈل آیان علی کو اس سے قبل 3 بار جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیجا جا چکا ہے۔