ماڈل گرل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Ayyan Ali

Ayyan Ali

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی ماڈل گرل ایان علی ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔ ہفتے کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں بار بار غیر حاضررہنے پرراولپنڈی کی اسپیشل کسٹم عدالت کے جج ارشد علی بھٹہ نےان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انہیں ہفتے کی صبح عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام ہو گئیں۔

ان کے حوالے سے مقامی میڈیا میں اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت کے بعدسے اب تک دبئی میں مقیم ہیں۔

ان کے وارنٹ گرفتاری کسٹم عدالت نے جاری کئے ۔ اس سے قبل آج کی سماعت میں ان کے وکیل نے ایان علی کی بیماری پر عدالت سے استثنیٰ مانگا تھا۔

استثنیٰ کے خلاف دلائل میں پراسیکیوٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

ایان علی کے پہلے بھی دو مرتبہ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

ایان علی کواب 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔