کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف ماڈل صدف کنول کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ڈرامہ ہم سفر کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو صدف کی آواز پسند نہیں آئی اور وہ ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
فرحت اشفاق کے ناول ’ہم سفر‘ کی ڈرامائی تشکیل میں مائرہ خان اور فواد خان کی اداکاری نے ایسی جان ڈالی کہ اس سیریز نے کامیابی کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے نے عوام میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔
یہیں سے ماہرہ خان و فواد خان کو شہرت ملی۔ اس ڈرامے کی ایک اور مقبول چیز دل سوز ٹائٹل سونگ ’ وہ ہم سفر تھا‘ ہے جسے قراۃ العین بلوچ نے اپنی مدھر آواز میں گایا اور جو آج تک مداحوں ے دلوں میں زندہ ہے۔
صدف کنول نے اسی ٹائٹل کو گانے کی کوشش کی لیکن وہ بہتر انداز سے نبھا نہیں سکیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
صدف کنول ایک کامیاب ماڈل ہیں اور کئی بار بیسٹ ماڈل کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں اور تین فلموں میں بھی مختصر سا کام کیا ہے تاہم اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں۔ سائرہ کے مداح صدف کنول کو شہروز اور سائرہ کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھتے ہیں اور اپنے غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی اس تنقید پر طویل خاموشی کے بعد صدف کنول نے ناقدین کو اپنے حد میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے، انسان کے بچے بن کر رہیں، نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔‘‘