لاہور (جیوڈیسک) درخواست پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، پرویز رشید، سعد رفیق، خواجہ آصف، چودھری نثار اور رانا ثناء اللہ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم ابھی تک پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع ہی نہیں کی۔
ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے انھیں پروٹوکول دیا جا رہا ہے جو قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا عدالت حکم دے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔