لاہور (جیوڈیسک) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں آج سے کرفیو لگانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نتظامیہ نے کرفیو سے متعلق تمام لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے۔
تجویز وزیر داخلہ کو منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے جبکہ مارچ کی نگرانی کے لیے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے۔
کہ کنٹرول روم کےانچارج چیف سیکرٹری نویداکرم چیمہ ہوں گے اور کنٹرول روم براہ راست وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو رپورٹ کرے گا۔