لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون میں معصوم لوگوں کی ہلاکت موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے واقعہ میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جمہوری دور میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا درست نہیں اور خاص طور پر اس وقت فوج کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے تمام قوم کو متحد ہو کر فوج کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی لگ رہی ہے حکومت فوجی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔