ماڈل ٹائون انکوائری کے ججز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

Model Town Cashes

Model Town Cashes

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹاون واقعہ کی انکوائری کرنے والے جج جسٹس علی باقر نجفی سمیت عدالت عالیہ کے تین ججوں کو سنگین نتائج کے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ججز کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون واقعہ کی انکوائری کرنے والے جج جسٹس علی باقر نجفی کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد عدالت عالیہ کے مزید دو ججز کو انکے ناموں کے ساتھ دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔

ججوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد نہ صرف عدالت عالیہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے بلکہ ججز کی سکیورٹی بڑھا کر ان کے ساتھ پولیس کے کمانڈوز بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جسٹس سید منصور علی شاہ گذشتہ کئی روز سے ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور پولیس افسران کے ہمراہ عدالت عالیہ کی سکیورٹی کا موقع پر جا کرمعائنہ کر رہے ہیں۔