لاہور (جیوڈیسک) طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پولیس منہاج القرآن سیکریٹریٹ کو قبضے میں لینا چاہتی تھی اس لیے تصادم ہوا، یوم شہدا ضرور ہوگا، لاہور آنے والے قافلے کسی طور پر سرنڈر نہ کریں، ہر رکاوٹ توڑ کر آگے پہنچیں۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پورا ماڈل ٹاؤن سیل کر دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں کارکنوں کے لیےخوراک نہیں ہے، حکمران چاہتےہیں کہ ہزاروں لوگ بھوکےمرجائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوم شہدا ضرور ہوگا، لاہورآنے والے قافلے ہر رکاوٹ توڑ کر وہاں پہنچیں۔ ضمانت دیتا ہوں کہ یوم شہدا پر کوئی تشدد نہیں ہوگا۔