ماڈل ٹاؤن واقعے پر دل ابھی تک رنجیدہ اور غمزدہ ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کےافسوس ناک واقعے پر ان کا دل ابھی تک رنجیدہ اور غمزدہ ہے، انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، وہ اللہ اور صوبے کے 10 کروڑ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔

لاہور میں اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، وہ ہمیشہ کمزور اور طاقتور کے درمیان آہنی دیوار بن کر کھڑےرہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف اور حق کی بالادستی کیلئے کڑے فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

صرف انصاف ہونا کافی نہیں، بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، پوری قوم کو پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔