ماڈل ٹائون سانحہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، نعمان قادر مصطفائی

Lahore Tragedy

Lahore Tragedy

لاہور : اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نعمان قادر مصطفائی اور مرکزی صدر چوہدری ذولفقار علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں غریب عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا نہ کرنے کے ساتھ ساتھ اب اُن پر گولیاں برسانا بھی شروع کر دی ہیں ماڈل ٹائون سانحہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے رانا ثنا ء اللہ جیسے جیسے میر منشی ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

ان کو گرفتار کر کے جیل ڈال دینا چاہیے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزسبزہ زار سکیم میں ”غریب اور امیر کا الگ الگ پاکستان ”کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا نعمان قادر مصطفائی نے مزید کہا کہ مہنگائی 200 فیصد بڑھ گئی ہے 50 فیصد سے زائدلوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں تقریباْْ 40 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں جن میں چوتھائی تعداد تعلیم یافتہ نوجوان ہیں سارک ممالک میں واحد ملک پاکستان ہے جو تعلیم کے میدان میں سب سے پیچھے ہے صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں حکمران اپنی تجوریوں کو بھرنے اور اپوزیشن کرپشن کے کیسز معاف کرانے کے چکر میں سر گرداں ہے اور پنجاب کے حکمران ملکی خزانے کا سارا بجٹ رائیونڈ اور جاتی امراء پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ مرکزی حکمران سارا پیسہ باہر کے بینکوں میں جمع کرا رہے ہیں اور غریب عوام ان نام نہاد خادمائوں کی دہلیز پر خود سوزیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا گیا ہے کرائے کے فوجی بلیک واٹر کی صورت میں مائیکرو منیجمنٹ کر رہے ہیں اور ملک کے اوپر مسلسل امریکی ڈرون حملے ہورہے ہیں حکمرانوں نے ملک کوامریکی کالونی بنادیا ہے۔

آئے روز خود کش حملے ہو رہے ہیں ایٹمی اثاثے خطر ناک حد تک غیر محفوظ ہو گئے ہیں پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ سے بھی زیادہ مجبور ہے اور ماضی میں جو متفقہ قرار دادیں پاس کی گئی تھیں وار ن ٹیرر کے معاملے میں اس کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی گئی ہیں آج تک ان پر عملدرمد نہیں ہو سکا ہے کرپشن روز افزوں ہے حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے گروہی مفادات کی خاطر باہم دست و گریبان ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی اتنا بھیانک ہے کہ لوگ اس سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اس کا سر براہ گزشتہ 18سال سے بیرون ملک بیٹھا عیش و عشرت کے مزے لے رہا ہے اور غریب لوگ یہاں پس رہے ہیں وہ پنجاب کے جاگیر داروں کو للکارتا ہے مگر سندہ کے جاگیرداروں کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کی پینگیں جھول رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی ذخائر کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جس پر کسی صورت کمپرو مائز نہیں کیا جا سکتا ماضی میں فوجی حکمرانوں نے 3دریا بیچ دیئے اور اس کے بعد کشمیر کے حوالے سے بھی کمزور پالیسی میں بھارت کو آبی دہشت گردی اور جارحیت کا موقع فراہم کیا گیا ملک کے اندر رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔