رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔
رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایف آئی آر کے اندراج پر تبادلہ خیال اور اس میں درج کی جانے والی دفعات پر غور کیا گیا جس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔