راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج پیر25 مئی کو ہو گی، ملزمہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔
ماڈل کی شکایت پراسے اڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس ٹیم تبدیل کردی گئی ہے، ماڈل کی وکیل شائستہ وہاب نے بھی ناقص سیکیورٹی اور راستے میں بلاوجہ رش پر شدیداحتجاج کیا تھا۔
شکایت کے بعد ماڈل کوعدالت لانے والی پوری ٹیم تبدیل کر دی گئی ہے اور 2 لیڈیز کانسٹیبل تعینات کی گئی ہیں۔ کسٹم عدالت کے جج آج بھی نہیں ہوں گے، کسٹم عدالت کے نئے جج رانا آفتاب احمد28 مئی کو کورس مکمل ہونے پر چارج سنبھالیں گے۔
آج بھی ماڈل کوڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں صبح 10بجے پیش کیا جائے گا۔ آج کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم بھی منی لانڈرنگ مقدمے کی درخواست کی پیروی کیلیے عدالت میں پیش ہوگی۔