ماڈل منڈیوں کے قیام سے جگا ٹیکس کا خاتمہ ہو گیا: کمشنر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جگا ٹیکس کی وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اب کسان فیس ادا کئے بغیر اپنے جانور فروخت کر سکتے ہیں اور انہیں اس رعایت کی بدولت 10 سے 12 ہزار روپے فی جانور بچت ہو رہی ہے۔

وہ گزشتہ روز ماڈل کیٹل مارکیٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ماڈل مویشی منڈیوں کی کارکردگی حوصلہ افزاہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں منڈیوں کی تعداد 18 سے کم ہو کر 8 ہو گئی ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کمشنر گوجرانوالہ کو ماڈل کیٹل مارکیٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر مین مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈسکہ اور قلعہ احمد آباد کی منڈی کو جاری رکھا جائے اور تمام منڈیوں میں مرکز شکایات قائم کیا جائے۔