لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے کارکنان نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مختلف تعلیمی بورڈ میں اول اور دوم پوزیشنز جمعیت کے کارکنان کے نام رہیں ۔میرپور آزاد کشمیربورڈسے سماہنی سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے کارکن حافظ خورشید حسن نے مجموعی طور پر آزاد کشمیر بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔فیصل آباد بورڈ سےICSگروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے عمران بلال بھی جمعیت کے کارکن ہیں۔ ا سرگودھا بورڈ میں علم وادب گروپ میں اول پوزیشن اخیار احمداور دوم پوزیشن خوشحال خان نے حاصل کی دونوں جمعیت سے وابستہ ہیں۔
اسی طرح ملک بھر میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر بھی جمعیت کے کارکنان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر حفیظ نے کارکنان جمعیت کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تعلیمی اداروں کی ناگفتہ بہ صورت حال میں بہتری کی جائے اور ہر شہری کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں ۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل جمعیت اور مرکزی ذمہ داران کی جانب سے کارکنان جمعیت کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی والدین اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔