برلن (جیوڈیسک) سائنسدانوں نے ایسی جدید ٹوپی تیار کی ہے جس کی مدد سے ہاتھ ہلائے اور کوئی انگلی اٹھائے بغیر بس دماغ کی طاقت سے جہاز بھی اڑایا جاسکتا ہے، اس ٹوپی سے مستقبل میں معذروں کے ساتھ عام انسان کو بھی خوب فائدہ ہو گا۔
برلن اور میونخ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی منفرد ٹوپی ایجاد کی ہے۔ جس میں انٹی گریٹڈالیکٹروڈ نصب ہیں جو دماغ اور کمپیوٹر سے منسلک ہیں اور دماغ سے احکامات وصول کر کے کمپیوٹر کو اور پھر فلائٹ سمیولیٹر تک پہنچاتے ہیں۔
سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ ابھی اس سے سیمولیٹر کو دائیں بائیں گھمایا جاسکتا ہے۔ اس پر مزید کام جاری ہے جو جلد ہی ترقی کرکے جہاز اڑانے کے کام بھی آسکے گا۔