کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دور دراز علاقے میں سہولیات نہ ہونے سے شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں مشکل درپیش ہے، رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس سلسلہ میں اقدامات تو کئے ہیں لیکن یہ ناکامی ہیں۔
اس مقصد کے لئے حکومت نے این جی اوز اور اداروں سے فنڈز فراہمی کی اپیل پر غور شروع کر دیا ہے لیکن فوری طور پر مسئلے کا حل نکلنا نظر نہیں آتا کیونکہ پراجیکٹ کیلئے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملہ درکار ہے۔