استنبول (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے مشرق وسطی میں جدید دور کے لارنس آف عربیاں کے بارے میں خبردار کیا ہے جو انکے بقول خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز استنبول یونیورسٹی سے براہ راست نشر کی گئی تقریر میں انہوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران سلطنت عثمانیہ کے خلاف عربوں میں بغاوت کا بیج بونے والے برطانوی جاسوس ٹی ای لارنس کا بطور خاص حوالہ دیا اور کہا اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
لارنس ایک برطانوی جاسوس تھا جس نے ایک عرب کا روپ دھار رکھا تھا۔ اب جدید دور کے نئے رضا کار لارنس آگئے ہیں جو صحافیوں، مذہبی شخصیات، لکھاریوں اور دہشت گردوں کے روپ میں آرہے ہیں۔
اب دنیا کو بتانا ہماری ذمہ داری ہے کہ جو لوگ جدید دور کے لانس آف عربیہ بن کر آ رہے ہیں، انہیں ایک دہشت گرد تنظیم نے بے وقوف بنا لیا ہے۔