کراچی (جیوڈیسک) صوبائی مشیر خزانہ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ حکومت نے اس سلسلے میں وفاق کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلحے اور آلات کی خریداری کے لئے رقم دینے کے بجائے اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان آرمی سے خرید کر سندھ پولیس کو فراہم کر دیا جائے تاکہ کراچی آپریشن کو تیز کیا جا سکے۔
مشیر خزانہ سندھ نے ان خیالات کا اظہار فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے جدید اسلحے اور آلات ناگزیر ہیں۔