مودی کی گرفتاری کا مطالبہ

Modi

Modi

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں، ملک میں ہنگامی حالات اور سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں لیکن بولتی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے ایک بار پھر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کوگرفتارہوناچاہئے ،عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔

لوگوں کو نوٹوں کی بندش کیخلاف سڑکوں پر آنا چاہئے ، نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔