ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان نے بھارت کے ساتھ فی الوقت بھارت کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے سے معذرت کر لی۔ بھارتی وزیراعظم کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات میں جاپان نے بھارت کے خلائی پروگرام میں بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ادھر ٹوکیو کی سیکر ہارٹ یونیورسٹی میں مودی نے خطاب کیا اور جاپانی وزیراعظم شیزوآبے سے وفود کے ہمراہ ملاقات کی اور کہا ہماری کامیابی ہے کہ جاپانی قیادت نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوہر توانائی معاہدہ نہ ہونے پر مودی کو پہلے ہی دورے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔