مودی کی تقریب حلف برداری، امریکا کی نمائندہ بھیجنے سے معذرت

Jean Saki

Jean Saki

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں اس کا کوئی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تقاریب میں شرکت کے لیے ہمار ا ایک ضابطہ کار ہے اسی لیے 26 مئی کو ہونے والی تقریب میں امریکا کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی شرکت نہیں کرے گا۔

جین ساکی نے کہا کہ امریکا نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو تقریب میں شرکت کی دعوت او ر نواز شریف کی جانب سے مودی کو پاکستان آنے کی دعوت کا خیرمقدم کرتا ہے۔