گجرات (جیوڈیسک) گجرات کی حکومت نے سینئر پولیس افسر سنجیو بھٹ کو گجرات فسادات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر تنقید کرنے پر برخاست کر دیا۔
سنجیو بھٹ نے کہا تھا کہ نریندر مودی نے 2002 ء میں بطور وزیر اعلیٰ ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اپنی دل کی بھڑاس نکالنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
سنجیو بھٹ فسادات کے وقت گجرات انٹیلی جنس بیورو میں کام کر رہے تھے۔ ٹوئٹر پر سنجیو بھٹ کا کہنا تھا کہ اسے جعلی انکوائری کے ذریعے برخاست کیا گیا جبکہ کارروائی میں سیاسی عزائم کار فرما تھے۔