لندن (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکار کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں اقلیتوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور اقتدار میں ہندو قوم پرست اقلیتوں کو ہراساں کرتے رہے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کئی بی جے پی رہنما بھی انتہا پسندوں کی پشت پنائی کر رہے ہیں جن کے اشتعال انگیز بیانات سے اقلیتوں میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2002 کے گجرات فسادات کے متاثرین کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرین پیس اور فورڈ فاؤنڈیشن سمیت کئی عالمی تنظیموں کو فنڈ کی بندش کا سامنا ہے۔