نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران نیویارک میں ان کے مظالم کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر نیویارک میں بڑی تعداد میں سکھوں اور کشمیری تنظیموں نے مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے کہا کہ مسلمانوں اور سکھوں کے قتلِ عام میں شریک نریندر مودی کا عالمی فورم پر ہونا دنیا کے لیے شرم ناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے، انہوں نے ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔