مودی سرکار میں پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا جائیگا، راج ناتھ

Rajnath Singh

Rajnath Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا اب بھرپور جواب دیا جائیگا۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو کہہ دیا ہے کہ اب من موہن سنگھ کی نہیں بلکہ نریندر مودی کی حکومت ہے

اب اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اس کا جواب سفید جھنڈوں کی بجائے توپوں سے دیا جائے۔