نئی دہلی (جیوڈیسک) مودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے آگے نہ تو وہ جھکی ہے اور نہ وہ کبھی ملک کا سر جھکنے دے گی۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے سرحدوں پر جاری فائربندی کی خلاف ورزیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے سامنے جھک گئی ہے اور اسی لئے فائربندی کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہا 26 مئی کو نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے 17 جولائی تک کنٹرول لائن اور پاکستان سے متصل بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے 19 واقعات پیش آئے ہیں۔