مودی حکومت کیساتھ تعلقات کی بحالی، امریکی وزراء آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے

America,India

America,India

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں اس کی کابینہ کا ایک وفد بھارت کا دورہ کریگا جس کا مقصد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہو گا۔

واشنگٹن حکام کی طرف سے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو دی جانے والی اطلاعات کے مطابق نریندرمودی پہلے ہی ستمبر میں امریکہ کا دورہ کرنے کا اعلان کر چْکے ہیں تاہم امریکی وزیر خارجہ جان کیری 31 جولائی کو جبکہ وزیر دفاع چیک ہیگل اگست کے شروع میں بھارتی حکام سے ملاقات کی غرض سے نئی دہلی پہنچیں گے۔

جنوبی ایشیائی امور کی نائب سیکرٹری نیشا بسوال نے کہا مودی حکومت کے ساتھ اقتصادی اور سٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دے سکیں گے۔