مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ سے 7 ماہ پہلے برطرف کر کے بھارت کیلئے خدمات کا افسوسناک صلہ دیا، سجاتا سنگھ

 Sujatha Singh

Sujatha Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ہٹائی جانیوالی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انکی خدمات کے برعکس اور ریٹائرمنٹ سے محض 7 ماہ پہلے جس طرح عہدے سے ہٹایا گیا وہ بہت افسوسناک اقدام ہے۔

سجاتا سنگھ نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں انکی گرانقدر خدمات ہیں۔

امریکہ کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے دفتر خارجہ کی پالیسی سازی میں وہ بھرپور طریقے سے شرکت کرتی رہیں مگر اسکا صلہ مودی حکومت نے انہیں غیرمناسب طریقے سے برطرف کر کے میری بے عزتی کی اور میرا کیریئر برباد کر دیا۔

واضح رہے سجاتا سنگھ کی جگہ نریندر مودی سرکار نے امریکہ میں سابق بھارتی سفیر جے شنکر کو بھارتی خارجہ سیکرٹری مقرر کیا تھا۔