بھارت (جیوڈیسک) نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آئے روز ہونے والی بلااشتعال فائرنگ سے کئی پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں لیکن بھارت اب خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھا رہا ہے۔
یہ خلیجی ممالک روایتی طور پر پاکستان کے دوست سمجھے جاتے ہیں اور اکثر ایشوز پر پاکستان اور خلیجی ممالک کے موقف بھی یکساں ہوتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جو 34 سال کے بعد کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دورے کے دوران ایسا تاثر دیتے رہے جیسے اُن سے بڑھ کر مسلمانوں کا کوئی ہمدرد نہیں۔ بھارت میں موجود لاکھوں مساجد میں سے آج تک کسی کا دورہ نہ کیا مگر ابوظہبی کی مسجد میں جا کر سیلفیاں بناتے رہے۔
متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس محمد بن زید النیہان شیخ نے خود اپنے پانچوں بھائیوں کے ساتھ ائیر پورٹ جا کر بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔