اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے لیے نہیں کہا، نیپال میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات طے نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت سے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
نیپال میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات طے نہیں ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر کس گاڑی پر سفر کریں گے؟ یہ فیصلہ انکا سیکورٹی سٹاف کرتا ہے۔
نیپال میں بھارتی گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سیاسی سطح پر نہیں کیا گیا۔ ضابطہ کار کے مطابق ایسے فیصلے وزیر اعظم کے سیکورٹی سٹاف نے کرنے ہوتے ہیں۔