نئی دہلی (جیوڈیسک) پاک بھارت وزرائے اعظم نے نئی دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں ملاقات کی، جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے ملاقات میں 5 نکات پربات چیت کی۔ بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گرد ی کی کارروائیاں کے خاتمے اور ممبئی حملوں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان میں ہونی والے ٹرائل پرعدم اطمینان کااظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکریٹری داخلہ کی جلد ملاقات کرانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میکنزم بنانے پربھی بات چیت ہوئی۔