اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم کے پاکستان کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کے خلاف سینیٹ میں تحریک منظور کر لی گئی۔ مودی کا بیان مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی پیش کردہ تحریک میں کہا گیا ہے نریندر مودی کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ عالمی برادری نے مودی کے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان بالا کو بتایا کہ بھارت نے گذشتہ سال جولائی سے دسمبر تک 330 سرحدی خلاف ورزیاں کیں اور اس کا سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ ناکام ہوا۔
پاک فوج نے ہمیشہ بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی درست سمت میں جاری ہے۔