نئی دہلی (جیوڈیسک) نریندر مودی کی پالیسیوں سے بھارتی شہری بھی تنگ آگئے، نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ کے حلقے سے بی جے پی بری طرح ناکام ہو گئی۔
مسلمانوں پر ظلم و ستم پاکستان مخالف یبانات بی جے پی کی پالیسیاں بھارتی عوام کو بھی نہ بھائیں۔
نریندر مودی کے حلقے بنارس میں بی جے پی کے 47 نامزد امیدواروں میں سے صرف 8 امیدوار کامیاب ہوئے، مودی نے جس گاؤں کو ترقی دینے کے لیے گود لیا وہاں بھی بی جے پی کی حمایت والے امید وار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے علاقے لکھنؤ میں بھی پارٹی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا یہاں 28 امیدواروں میں سے محض چار کو ہی جیت حاصل ہو سکی۔