نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کی صورت میں خواتین کے لیے سیکیورٹی سے متعلق سخت خدشات کا اظہار کردیا ہے۔
ایک انٹرویو میں شندے نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو وزیراعلیٰ عورتوں کی جاسوسی کرتا ہو اگر وہ ملک کا وزیراعظم بن گیا تو خواتین کی سیکیورٹی کا کیا ہوگا؟شندے نے مودی پر یہ نکتہ چینی ایسے وقت کی ہے جب قانون کے وزیر کپل سبل نے اعلان کیا ہے۔
کہ 16 مئی سے پہلے مودی کے جاسوسی سے متعلق معاملہ کی جانچ کے لیے ایک جج کو مقرر کردیا جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق جلد ہی ایک جج مقرر کیا جائے گا اور یہ فیصلہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر ارون جیٹلے کےاس بیان کو مسترد کردیا کہ کوئی بھی جج مودی کے خلاف سیاست سے متعلق معاملے کی جانچ کے لیے اپنی خدمات پیش نہیں کرے گا۔