بھارت (جیوڈیسک) برطانوی سامراج کے خاتمے کے لئے مسلح جدوجہد کی وجہ سے کانگریس کی صدارت چھوڑ کر الگ راستہ اپنانے والے سبھاس چندر بوس برطانوی حکومت کی قید سے فرار ہوئے اور جرمنی اور جاپان کی مدد سے آزاد ہند فوج تشکیل دی لیکن دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست کے ساتھ ہی بوس کی تحریک بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
کہا جاتا ہے کہ ان کی موت 1945ء میں ایک فضائی حادثے میں ہوئی تھی، لیکن ان کے اہل خاندان اور بہت سے مؤرخین یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔