نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سوٹ کی گزشتہ تین روز سے سورت میں نیلامی جاری تھی جسے ہیروں کے ایک بھارتی تاجر نے آج چار کروڑ اکتیس لاکھ روپے میں خرید لیا۔
سوٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو دریائے گنگا کی صفائی مہم پر خرچ کیا جائے گا۔
بھارتی وزیراعظم نے یہ سوٹ صدر اوباما کے دورے کے موقع پر پہنا تھا جس پر ان کا نام بُنا گیا تھا۔ مودی نے یہ سوٹ بارہ لاکھ روپے میں خصوصی طور پر تیار کرایا تھا۔
انتخابی مہم میں سادگی کا پرچار کرنے والے مودی کے اس ٹھاٹ باٹھ کو بھارتی میڈیا اور عوام نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔