مودی کی حلف برداری ، مہمانوں کو راشٹرا پتی بھون میں عشائیہ دیا جائے گا

Dinner

Dinner

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سمیت 30 شخصیات کو راشٹرا پتی بھون میں عشائیہ دیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد دلی میں راشٹراپتی بھون میں ایک عالی شان عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس میں کھانوں کے چناوٴ میں مہمانوں کی پسند اور مزاج کا خاص رکھا گیا ہے ۔سفارتی ذرائع کہتے ہیں کہ مہمانوں کی تواضع عربی کباب، چکن، دال مکھنی، تندوری آلو، چکن ہزارو،جے پوری بھنڈی،پائن ایپل حلوے اور کافی سے کی جائے گی،جبکہ پان بھی مینو میں شامل ہوگا۔

معزز مہمانوں کیلیے مغربی بنگال، گجرات اور تامل ناڈو کے خاص پکوان کا بھی اہتمام ہوگا۔ مہمانوں کو دس بوگیاں پارکنگ سے تقریب کے مقام تک لے جائیں گی۔بارش کی صورت میں تقریب حلف برداری ایوان صدر کے دربار ہال میں ہو گی۔