مودی کی حلف برداری، شرکت کیلئے نوازشریف کوبھی دعوت دے ڈالی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ہندوؤں کی علمبردار بی جے پی نے پاکستان سے بہتر تعلقات کے اشارے دے دیئے، نریندر مودی کی حلف برداری میں وزیراعظم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

کہتے ہیں سیاست کے رنگ موسموں کی طرح بدلتے ہیں، مودی کا نام سنتے ہی ایسے شخص کا تاثر ابھرتا تھا، جس کی انتہا پسندی بڑے قتل عام کی ذمہ دار تھی، یہ صرف الزام نہیں تھا۔ مودی نے خود اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مودی نے یہ اعتراف صرف عوام کی عدالت میں ہی نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے یہ گھناؤنا سپنا ممبئی حملوں کے بعد بھی دیکھا تھا، اب جب کہ بھارت میں مودی سرکار اور انتہا پسند جماعت کے رہنما بننے جارہے ہیں پردھان منتری اور اپنی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی ہم منصب کو بھی دعوت دے ڈالی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ اب ابہتا پسند کے برسر اقتدار آنے کے بعد خطے میں امن کا خواب، خواب ہی رہے گا یا سچ ہو جائے گا۔ برف پگھلے گی یا نہیں لیکن یہ واضح ہے کہ مودی کو اب بھارت کے کروڑوں مسلمانون کے دل بھی جیتنے ہوں گے۔