نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں موجود بھارتی شہریوں سے ملک واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اپیل ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے وزیراعظم مودی کے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔
گجرات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دنیا بھر میں موجود بھارتی شہریوں سے کہا کہ ایک وقت تھا کہ آپ نئے مواقع کی تلاش میں باہر گئے تھے جبکہ آج ملک میں مواقع آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔