محلہ اسلام نگر کی خاتون اور اس کی 14 سالہ بیٹی پر جھوٹا مقدمہ درج
Posted on August 2, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : محلہ اسلام نگر کی خاتون اور اس کی 14 سالہ بیٹی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کے جیل بھجوا دیا 14 دن بعد ماں بیٹی کو رہائی ملی بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام نگر کی رہائشی خاتون یاسمین سلیم اور اس کی 14 سالہ بیٹی سنبل پر اسلام نگر کے رہائشی عظیم طاہر ظہیر قیصر وغیرہ نے نالی کی لڑائی پر تشدد کیا۔
بعد ازاں ان دونوں پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کے انہیں جیل بھجوا دیا خاتون یاسمین اور اس کی 14 سالہ بیٹی سنبل اپنے شوہر کے ہمراہ انصاف کیلئے ڈی ایس پی سٹی مہر اعظم کے دفتر پہنچ گئیں۔